پنجاب میں موٹرسائیکلوں سمیت تمام گاڑیوں پر ای ٹیگ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس کے دوران موجودہ حالات کے پیش نظر پنجاب کی مستقل سکیورٹی کیلئے بائیک سمیت تمام وہیکلز پر ای ٹیگ لگانے فیصلہ کیا گیا جس کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی ہے۔
دوران اجلاس پنجاب سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ بنانے کی بھی منظوری دی گئی، سائبر کرائم کا شکار خواتین اور بچیوں کے لئے خصوصی سیل قائم ہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی، اضلاع میں ڈسٹرکٹ آن لائن کرائم سینٹر قائم ہوں گے، پنجاب میں کرائم پیشہ گروپس کیلے کوئی سیف روٹ نہیں ہوگا۔
اجلاس میں غیر روایتی صوبائی داخلی پوائنٹ سے آمدورفت پر پابندی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی جبکہ صوبائی داخلی راستوں پر سرچ لائٹ لگانے اور ڈرون سرویلنس کی منظوری دی گئی ہے، چیک پوسٹوں پر روف ٹاپ سکیورٹی مانیٹرنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جدید ترین ڈرون ڈیفنس خریدنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے اور ڈرون پر پابندی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








