سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف کمپیئر طارق عزیز کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے الگ الگ انداز میں ردِ عمل دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے طارق عزیز کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معروف اداکار، کمپیئر، ادیب اور شاعر طارق عزیز کے انتقال کا سن کر غمزدہ ہوں۔ طارق عزیز بے پناہ صلاحیتوں کے مالک تھے جنہیں صدیوں یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
معروف اداکار، کمپیئر، ادیب اور شاعر طارق عزیز کے انتقال کا سن کر غمزدہ ہوں۔
طارق عزیز بے پناہ صلاحیتوں کے مالک تھے جنہیں صدیوں یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) June 17, 2020
قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ علم و ادب سے محبت رکھنے والے ممتاز فنکار اور نیلام گھر پروگرام کے نامور میزبان طارق عزیز نے ریڈیو اور ٹی وی کے ہر میڈیم پر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔ پاکستان ان کے ایمان کا حصہ تھا اور وہ وطن کی پہچان اور پر جوش آواز تھے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
علم وادب سے محبت رکھنے والےممتاز فنکاراور پروگرام نیلام گھر کے نامورمیزبان طارق عزیز نے ریڈیو/ٹی وی کے ہر میڈیم پر اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔پاکستان ان کے ایمان کا حصہ تھااور وہ وطن کی پہچان اور پرجوش آواز تھے۔اللہ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے pic.twitter.com/krQo7vmiOS
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 17, 2020
وزیرِاعظم کی سابق معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے طارق عزیز کے انتقال پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ نیلام گھر شو کی مشہور آواز طارق عزیز کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔ انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں طارق عزیز نے اپنے منفرد انداز سے تفریح و تعلیم فراہم کی۔ دُکھ کی اِس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
نیلام گھر شو کی مشہور آواز طارق عزیز کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔ انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں طارق عزیز نے اپنے منفرد انداز سے تفریح اور تعلیم فراہم کی۔دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔#TariqAziz
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) June 17, 2020
ترجمانِ سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کے رس گھولتے الفاظ اور خوبصورت انداز والی ہمہ گیر شخصیت طارق عزیز اب ہم میں نہیں رہے، اللہ کریم طارق عزیز کی مغفرت فرمائے۔ پاکستان کی پہچان تھے۔ ان کا انتقال بڑا نقصان ہے۔
دیکھتی آنکھوں ںسنتے کانوں کےرس گھولتے الفاظ اور خوبصورت انداز والی ہمہ گیر شخصیت طارق عزیز اب ہم میں نہیں رہے اللہ کریم طارق عزیز صاحب کی مغفرت فرمائے پاکستان کی پہچان تھے انکا انتقال بڑا نقصان ہے
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) June 17, 2020
پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ ابتدا ہے ربِ جلیل کے بابرکت نام سے، جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے، یہ الفاظ میرے ذہن میں گونج رہے ہیں۔ طارق عزیز! آپ کو بہت یاد کیا جائے گا۔ پاکستانی قوم کے لیے طارق عزیز گھر کے فرد کی طرح تھے۔ کمپیئرنگ میں طارق عزیز ہمیشہ میرے لیے انسپریشن رہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو بلند مقام عطا فرمائے۔
Echoing..
ابتدا ہے ربِ جلیل کے بابرکت نام سے
جو دِلوں کےبھید خوب جانتا ہے
You will be missed Tariq Aziz sab. Our Legendary household name – He was like a family member for all Pakistanis.
In compering he was a great source of inspiration for me. May ALLAH rest his soul in peace pic.twitter.com/5JP7yWWpuY— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) June 17, 2020
پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز کی معروف اداکارہ و کمپیئر فرح سعدیہ نے طارق عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ طارق عزیز کی مغفرت فرمائے۔ انہوں نے پی ٹی وی کیلئے طویل عرصہ خدمات سرانجام دیں۔ دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں آپ کو طارق عزیز کا سلام پہنچے، یہ جملہ بھی اب سننے کو نہیں ملے گا۔
اللہ تعالی طارق عزیز صاحب کی مغفرت فرماۓ ، اُنھوں نے PTV کے لۓ طویل عرصہ خدمات سرانجام دیں ، دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں آپ کو طارق عزیز کا سلام پہنچے یہ جملہ بھی اب سننے کو نہیں ملے گا
— Farah Hussain (@FarahSaadya) June 17, 2020
معروف کمپیئر آفتاب اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے آج ایک ہیرو کھو دیا ہے۔ افسوس، اِس ملک میں ہیروں کی قدر تب ہوتی ہے جب وہ اِس دنیائے فانی سے کوچ کرجاتے ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن پر سب سے پہلی سنی جانے والی آواز طارق عزیز کی تھی۔ وہ اکیلا شخص ہی پوری ٹیلی ویژن انڈسٹری تھا۔ اللہ اُن کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔
https://twitter.com/AftabIqbaI/status/1273178836667154433
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی پہلی آواز کہلانے والے سینئر کمپیئر طارق عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ معروف کمپیئر طارق عزیز کے انتقال پر دلی افسوس ہوا جو اپنے وقت کا تابندہ ستارہ رہے۔
مزید پڑھیں: طارق عزیز کے انتقال پر وزیرِ اعظم کا اظہارِ تعزیت
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








