آئندہ برس تک پاکستان میں ڈیجیٹل بینک فعال ہوجائیں گے۔اسٹیٹ بینک

تازہ ترین

تازہ ترین

ملکی ترسیلاتِ زر
آئندہ برس تک پاکستان میں ڈیجیٹل بینک فعال ہوجائیں گے۔اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئندہ برس تک ڈیجیٹل بینک فعال ہوجائیں گے جو بغیر کسی برانچ کے کام کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل بینکس کا فریم ورک تشکیل دے چکا، جو برانچ لیس بینکنگ پر مبنی ہوں گے۔ ایسے بینکس یا تو بغیر برانچز کے یا پھر تھوڑی سی برانچز سے کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو اسکیمرز نے ٹک ٹاک کا استعمال شروع کردیا، رپورٹ

انٹرویو کے دوران ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ڈیجیٹل بینک قائم کرنے کیلئے پاکستان کے اندر اور بیرونِ ملک سے 20 کمپنیاں درخواست دے چکیں۔ اسٹیٹ بینک پہلے مرحلے میں 5 ڈیجیٹل بینکس کو لائسنس دینے کا ارادہ رکھتا ہے جو اپنی ہر چیز ڈیجیٹل بنیادوں پر چلائیں گے۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئندہ کچھ ماہ میں اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل بینکس کے متعلق اعلان کرے گا۔ پہلے ایک پائلٹ کے ذریعے فعالیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ پھر پروگرام کی حتمی شکل سامنے آئے گی۔ امید کی جارہی ہے کہ ایک سال میں ڈیجیٹل بینک فعال ہوسکتے ہیں۔

سیما کامل کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2سال میں ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم درآمدات و برآمدات کا خلا خسارے کی بڑی وجہ ہے جس کے سبب آئی ایم ایف سے قرض لینا پڑ جاتا ہے۔ بیرونِ ملک اثاثوں کی واپسی ملکی معیشت کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ 

Related Posts