وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معروف صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی 37 سالہ اہلیہ سارہ کو جم کے ڈمبل سر پر مار کر بے دردی سے قتل کیا، جس کی وجوہات سامنے آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں چک شہزاد کے علاقے میں پیش آیا۔ ایاز امیر کے 37 سالہ بیٹے شاہنواز نے سارہ کو قتل کیا جس پر اسلام آباد پولیس حرکت میں آگئی۔
دوران پیشی ملزم کو مبینہ طور پر پانی میں زہر دے دیا گیا، اسپتال منتقل
اسلام آباد پولیس نے شاہنواز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کردئیے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے مقتولہ سارہ کی میت کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کردیا۔ ایاز امیر کو چکوال کے انتہائی معروف صحافی کے طور پر شہرت حاصل ہوئی۔
کالم نگار ایاز امیر کا تعلق چکوال کے ایک چھوٹے سے قصبے بھگوال سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ کو کیوں قتل کیا؟ اس پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ایاز امیر کا بیان
سینئر صحافی ایاز امیر کا واقعے کے حوالے سے چک شہزاد فارم ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دعا کرتا ہوں ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے، کسی کو یہ صدمہ نہ اٹھانا پڑے۔
ایاز امیر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کا بیٹا اپنی اہلیہ کو قتل کرتے وقت نشے میں تھا؟ جس پر ایاز امیر نے کہا کہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ یہ قانونی معاملہ ہے۔
قتل کا واقعہ
دوسری جانب بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مقتولہ سارہ گزشتہ روز ہی دبئی سے پاکستان پہنچی تھیں اور کل رات کو ہی شاہنواز کی اپنی اہلیہ سارہ سے بحث و تکرار ہوئی۔
میڈیا رپورٹس میں کیے گئے دعوے کے مطابق ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ فارم ہاؤس پر بیٹے شاہنواز کے ساتھ مقیم تھیں۔ سارہ دبئی میں ملازمت کیا کرتی تھی جبکہ شاہنواز سے شادی 3ماہ قبل ہوئی۔
رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ سارہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے شاہنواز سے رابطہ ہوا اور پھر دونوں نے شادی کر لی۔
گزشتہ روز سارہ پاکستان پہنچی اور ایک گاڑی بھی خریدی۔ شاہنواز نے سارہ کے سر پر لوہے کی چیز دے ماری جس سے مقتولہ کا سر پھٹ گیا اور سارہ بے ہوش ہوگئی تھی۔
بے ہوش ہونے پر شاہنواز نے مقتولہ کو باتھ روم کے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا۔ شاہنواز کی والدہ نے یہ واقعہ دیکھ لیا اور پولیس کو اطلاع کردی۔ فرانزک ٹیم نے شواہد اور آلۂ قتل جمع کرکے لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








