ڈمپل گرل اداکارہ ہانیہ عامرنے خود سے مشابہت رکھنے والی لڑکی تلاش کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

Dimple queen

کراچی: اداکارہ ہانیہ عامر نے خود سے مشابہت رکھنے والی ایک عورت کی پینٹنگ سے اپنا موازنہ کرتے ہوئے مداحوں سے اپنی رائے مانگ لی۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی ہمشکل تلاش کرلی ہے جس کی تصویر انہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کی ہے۔جس میں وہ دیوار پر لگی پینٹنگ کے سامنے کھڑی ہیں۔

چہرے کے نقش اور بالوں کا اسٹائل ایک جیسا ہونے کے باعث دونوں میں کافی مماثلت نظر آرہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ہانیہ نے بھی ویسا ہی لباس زیب تن کیا ہوا ہے کہ جیسے پینٹنگ میں ہے۔

مزید پڑھیں :معروف گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ نے شوبزسے کنارہ کشی اختیارکرلی

ہانیہ عامر نے اپنی ہمشکل کے ساتھ مسکراہٹ بھری شیئر کردہ تصویر کے کیپشن میں مداحوں سے یہ بھی پوچھا کہ کیا میں اس پینٹنگ والی لڑکی کی طرح نظر آتی ہوں؟ ۔

اْن کے سوال پر مداحوں نے تو اپنی رائے کا اظہار کیا ساتھ ہی گلوکارہ آئمہ بیگ بھی خاموش نہ رہیں۔ انہوں نے کمنٹ میں کہا کہ ’ آپ پینٹنگ سے زیادہ حسین ہیں۔

Related Posts