بنگلادیش کے فاسٹ باؤلر شہادت حسین پر 5 سال کی پابندی عائد کر دی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Bangladesh Cricket Board

ڈھاکہ : بنگلادیش کے فاسٹ باؤلر شہادت حسین پر 5 سال کی پابندی لگادی گئی۔ انہوں نے میچ کے دوران گیند صاف نہ کرنے پر ساتھی کھلاڑی پر حملہ کیا تھا۔

کھلنہ میں نیشنل کرکٹ لیگ کے دوران فاسٹ بالر شہادت حسین نے سنی جونئیر کو گیند صاف کرنے کے لئے کہا، انکار پر انہوں نے سنی چونیئر پر حملہ کردیا۔

مزید پڑھیں :فلمی ہدایت کاروں نے سجل علی اور احد رضامیر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا

گرائونڈ میں موجود دیگر کھلاڑیوں نے معاملہ سلجھانے کے لئے بیچ بچائوبھی کرایا۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق شہادت حسین پر 1 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

شہادت حسین 38 ٹیسٹ میچز،51 ون ڈے انٹرنیشنل اور 6 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلا دیش کی نمائندگی کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ 2015 میں شہادت حسین گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے پر گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔

Related Posts