گائیکی کی دنیا میں پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، حمیر اارشد

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور :گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ گائیکی کی دنیا میں پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہمارے گلوکاروں نے پوری دنیا میں اپنی سکہ منوایا ہے۔

حمیرا ارشد نے کہا کہ گلوکاری ایک مشکل آرٹ ہے اور اس کی گہرائی جاننے کے لئے بڑی محنت درکار ہے ،استاد کی رہنمائی اور مسلسل ریاضت کے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی۔

مزید پڑھیں :مہوش حیات نے انگریزی میں گاناگاتے ہوئے اپنی ویڈیووائرل کر دی

انہوں نے کہا کہ میں خود کو آج بھی فن کی طالبہ سمجھتی ہوں ،فن میں بھی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی آتی ہے اور ہمیں اس کے مطابق آگے بڑھنا چاہیے ۔

گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ گھٹن کے موجودہ حالات میں عوام کو تفریح مہیا کرنے کے لئے وزارت ثقافت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جوائنٹ ونچر کرے اور اس تجویز پر فی الفور عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے ۔

Related Posts