آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایرانی عسکری قیادت سے ملاقاتیں

تازہ ترین

تازہ ترین

army chief hasan rouhani
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایرانی عسکری قیادت سے ملاقاتیں

تہران: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی عسکری قیادت سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور تعاون پر گفتگوکی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک ایران سرحدی امور، سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی صدر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے ایرانی سپہ سالار میجرجنرل سیدعبدالرحیم موسوی سے بھی ملاقات کی ،ملاقاتوں میں باہمی عسکری تعلقات،تعاون پر بات چیت کی گئی۔

Related Posts