ڈمپل کوئین کا منفرد انداز! ہانیہ عامر کی مداحوں کو سالگرہ کی سرپرائز مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistani actress Hania Aamir to make her maiden Bangladesh visit.
ONLINE/ FILE PHOTO

کراچی: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر جو اپنی مسکراہٹ اور دلکش شخصیت کے باعث مداحوں کے دلوں میں ڈمپل کوئین کے نام سے جانی جاتی ہیں، نے ایک بار پھر مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

ہانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصویروں کا ایک سلسلہ شیئر کیا جس میں وہ پارٹی کے موقع پر نہایت خوشگوار انداز میں نظر آئیں۔ تصاویر کے ساتھ انہوں نے اپنے مداحوں کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کیپشن لکھااگر آج آپ کی سالگرہ ہے تو سالگرہ مبارک ہو۔

ان کی اس منفرد انداز میں دی گئی نیک خواہشات کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور خاص طور پر وہ افراد جن کی سالگرہ 18 اور 19 اگست کو تھی، اپنی پسندیدہ اداکارہ سے براہِ راست مبارکباد پا کر خوشی سے جھوم اٹھے۔

 

پارٹی کی تصاویر میں ہانیہ عامر نے پرکشش لباس کے ساتھ سنہری چین، آرم لیٹ اور جھمکوں کا استعمال کیا جبکہ ہلکے میک اپ نے ان کے انداز کو مزید جاذب نظر بنا دیا۔ تصاویر میں وہ اپنی قریبی دوستوں صبینہ سید اور یشما گل کے ساتھ ہنستے اور خوشگوار لمحات بانٹتے ہوئے دکھائی دیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ صبینہ سید نے ایک ہفتہ قبل اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انہی لمحات کی تصاویر شیئر کی تھیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تقریب ایک مشترکہ یادگار لمحہ تھی۔

ہانیہ عامر نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی پہچان بنا رہی ہیں۔

حال ہی میں انہیں دنیا کی سب سے خوبصورت اداکاراؤں 2025 کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جہاں وہ چھٹے نمبر پر رہیں۔ اس فہرست میں دنیا کی مایہ ناز اور بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیات شامل ہیں۔

ان کی اس کامیابی نے نہ صرف مداحوں کو فخر محسوس کرایا بلکہ یہ بھی ثابت کیا کہ پاکستانی فنکار عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں اور مقبولیت کے ذریعے دنیا میں نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔

Related Posts