صرافہ بازار میں ہلچل مچ گئی؛قیمتوں میں بڑی کمی نے سب کو چونکا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

24kt gold falls by thousands of rupees
(فوٹو؛ فائل)

ملک کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم چاندی کی قیمت مستحکم رہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 100 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، فی تولہ چاندی 4 ہزار 31 روپے پر برقرار ہے جبکہ فی 10 گرام چاندی 3 ہزار 455 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج عالمی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قدر 11 ڈالر کمی سے 3 ہزار 339 ڈالر ہوگیا ہے۔

Related Posts