دیشا پٹانی کے بکنی کلکس نے آگ بھڑکا دی؛ صارفین نے لباس کو غیر موزوں قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بالی ووڈ کی چمکتی ستارہ دیشا پٹانی ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں لیکن اس بار ان کی اداکاری سے زیادہ ان کی دلکش تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ 33 سالہ اداکارہ، جنہوں نے 2016 میں سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری سے اپنے فلمی سفر کا شاندار آغاز کیا تھا اپنی بولڈ اور پرکشش تصاویر کی وجہ سے شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔

دیشا نے اپنے کیریئر کی شروعات ایک ایسی فلم سے کی جسے ناظرین نے خوب سراہا تاہم گزشتہ نو سالوں میں ان کی صرف ایک فلم باغی 2 ہی باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی جس میں انہوں نے ٹائیگر شراف کے ساتھ شاندار اداکاری سے سب کو متاثر کیا۔ اس فلم کے بعد دیشا ملنگ، بھارت، کنگوا، ایک ولن ریٹرنز اور یودھا جیسی فلموں میں نظر آئیں لیکن بدقسمتی سے یہ فلمیں باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہ دکھا سکیں۔

فلموں میں ناکامی کے باوجود دیشا کا طرز زندگی عیش و عشرت سے بھرپور ہے۔ وہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اپنی پرتعیش زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتی رہتی ہیں جن میں ان کی حالیہ بکنی تصاویر نے شائقین کے درمیان خوب ہلچل مچائی ہے۔ ایک وقت تھا جب دیشا کو نیشنل کرش کہا جاتا تھا اور آج بھی ان کی پرکشش شخصیت اور بولڈ انداز شائقین کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔

دیشا نہ صرف اپنی تصاویر سے سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں بلکہ اشتہاری فلموں اور برانڈ توثیق کے ذریعے بھی خطیر آمدنی کماتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دیشا پٹانی کے کل اثاثوں کی مالیت 57 کروڑ روپے ہے جو ان کی پرآسائش زندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دیشا پٹانی کی بکنی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل ملے جلے رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے ان کی بولڈ اور گلیمرس تصاویر کی خوب تعریف کی اور ان کے انداز کو سراہا جبکہ دیگر نے ان کے لباس کو غیر موزوں اور ضرورت سے زیادہ بولڈ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی۔

 

اگرچہ دیشا کا فلمی کیریئر اتار چڑھاؤ کا شکار رہا لیکن ان کا اعتماد، انداز اور شاندار شخصیت انہیں شوبز کی دنیا میں ایک نمایاں مقام دلاتی ہے۔شائقین اب ان کی اگلی تصاویر اور پروجیکٹس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Related Posts