پنجاب میں طلاق کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں بڑے شہروں سے تشویشناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔
لاہور میں اوسطاً روزانہ 57 طلاق کے مقدمات درج ہو رہے ہیں، جس سے مجموعی تعداد تقریباً 21 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ فیصل آباد میں روزانہ 39 طلاقیں ہو رہی ہیں اور وہاں کیسز کی مجموعی تعداد لگ بھگ 14 ہزار ہے۔ شیخوپورہ میں 11 ہزار جبکہ راولپنڈی میں 10 ہزار طلاق کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صنم سعید کا ملک بھر میں طلاق کی شرح میں اضافے کی وجوہات پر دلچسپ بیان
دیگر اضلاع میں بھی صورتحال خاصی سنگین ہے۔ گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں مجموعی طور پر تقریباً 8 ہزار طلاق کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ قصور میں 5 ہزار طلاقیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، جبکہ ساہیوال اور اوکاڑہ میں ہر ایک ضلع میں 4 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
طلاق کی شرح کم کرنے کیلئے کیا کرنا چاہیے، نعمان اعجاز نے بتا دیا
وجوہات
ماہرین کے مطابق سماجی، معاشی اور خاندانی دباؤ اس بڑھتے ہوئے رجحان کی بڑی وجوہات ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ازدواجی مشاورت اور آگاہی میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








