معروف بھارتی اداکارہ کاجول اور کریتی سینون کی فلم ریلیز کردی گئی ہے جس کے ٹریلر نے ہی ناظرین کو بری طرح متاثر کیا کیونکہ اس میں کریتی سینون ہیروئن اور ولن دونوں کا کردار نبھا رہی ہیں۔
کہانی میں سر چکرا دینے والے ٹوئسٹ یہ ہے کہ جس جگہ ہیرو اور ہیروئن آپس میں پیار کا اقرار کرتے ہیں، وہیں اقدامِ قتل کا مقدمہ بھی جنم لیتا ہے اور جس ہیرو سے ہیروئن یعنی کریتی سینون پیار کرتی ہے، اسی کی جڑواں بہن وہ محبت ختم کرنے نکل پڑتی ہے۔
فلمی تجزیہ کار دیکشا شرما کا کہنا ہے کہ دوپتی کی کہانی کا ہر کردار ہی اپنے ناظرین و سامعین کو دھوکہ دے رہا ہے لیکن کس کردار کا دھوکہ کتنا تشویشناک ہے، یہ جاننے کیلئے فلم دیکھنا ضروری ہے، جسے گزشتہ روز نیٹ فلکس پر ریلیز کردیا گیا ہے۔
دیکشا شرما کے تجزئیے کے مطابق کریتی سینون نے فلم میں دو کردار ضرور نبھائے ہیں لیکن جاندار اداکاری کے باعث فلم بینوں کو کہیں ایسا نہیں لگتا کہ ایک کردار دوسرے سے الگ نہیں ہے بلکہ دونوں میں زمین آسمان کا فرق نظر آتا ہے، گویا ایک ہی فلم میں دو کریتی سینون سما گئی ہوں۔
فلم کے ہیرو کی اداکاری کو بھی بہت پسند کیا جارہا ہے۔ ہیرو شاہیر شیخ جس نے دھروو کا کردار ادا کیا ہے، اپنے فن کے مظاہرے میں اتنا بہترین ہے کہ کسی بھی فلم میں ایسے فنکار کو ہیرو یا ولن کا کردار دیا جاسکتا ہے جبکہ کاجول تو کتنے ہی عرصے سے منجھی ہوئی اداکارہ مانی جاتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








