نیٹ فلکس کا ٹریلر ریلیز، لنزی لوہن کی فلم اتنی زیادہ پسند کیوں کی جارہی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

لنزی لوہن
(فوٹو: نیٹ فلکس)

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر لنزی لوہن کی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، جسے گزشتہ 17گھنٹوں میں 2لاکھ 17ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ لنزی لوہن کی یہ فلم آر لٹل سیکریٹ 27 نومبر کو ریلیز کی جائے گی جو اداکارہ کی نیٹ فلکس کے ساتھ 2 فلموں کے معاہدے کا حصہ ہے جبکہ اس فلم کی ہدایات اسٹیفن ہیرک نے دی ہیں، فلم کی کہانی 2 محوروں کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں اداکارہ لنزی لوہن نے ایوری کا کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم جس دوسرے محور کے گرد گھومتی ہے وہ اداکار ائین ہارڈنگ ہیں جو ہیرو کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ہیرو  اور ہیروئن دونوں کو کرسمس کے سیزن میں نامناسب صورتحال کا سامنا ہوتا ہے جب وہ ایک ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

ایک ہی چھت تلے ہیرو اور ہیروئن دونوں کو ہی اپنے موجودہ پارٹنرز سے واسطہ پڑتا ہے جن کو خونی رشتے کے باعث خود سے الگ بھی نہیں کیاجاسکتا۔ رومانوی کامیڈی فلم میں مختلف مواقع پر الگ الگ قسم کی صورتحال درپیش رہتی ہے جس کا ٹریلر 6 ہزار سے زائد یوٹیوب صارفین نے پسند کیا ہے۔

Related Posts