کیا آپ بھی گلوکار بننا چاہتے ہیں؟ نئے ججز، نئے ٹیلنٹ، نیا جنون پاکستان آئیڈل کی واپسی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پاکستان میں موسیقی کے دیوانوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ مقبول سنگنگ ریئلٹی شو پاکستان آئیڈل ایک طویل وقفے کے بعد دوبارہ اسکرینز پر جلوہ گر ہونے جا رہا ہے۔ شائقین کا انتظار اب ختم ہونے کو ہے کیونکہ سیزن 2 پوری دھوم دھام سے واپسی کے لیے تیار ہے اور اسے ملک کے پانچ بڑے ٹی وی چینلز پر نشر کیا جائے گا۔

اس بار ججز کے پینل میں کچھ نیا اور دلچسپ ہونے والا ہے۔ فواد خان، راحت فتح علی خان، زَیب بنگش اور بلال مقصود شو کی ججنگ کریں گے۔ اگرچہ یہ تمام چہرے موسیقی کی دنیا میں پہچانے جاتے ہیں، مگر یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ پاکستان آئیڈل کے پلیٹ فارم پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فواد خان جہاں اداکاری میں صف اول کے اسٹار ہیں، وہیں بطور گلوکار ان کی موجودگی شائقین کے لیے حیرت کا باعث ہو سکتی ہے۔

اگر آپ کے پاس آواز ہے اور خواب ہے اسے دنیا تک پہنچانے کا تو خواہشمند گلوکار Begin ایپ کے ذریعے اپنے آڈییشنز ریکارڈ کر کے براہِ راست ججز تک پہنچا سکتے ہیں جبکہ ساتھ ہی ملک کے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں میں بھی ان پرسن آڈیشنز کے انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ہر ہنر کو موقع مل سکے، چاہے وہ کہیں بھی ہو۔

شاندار میوزک، سنسنی خیز مقابلے اور عوامی ووٹنگ، پاکستان آئیڈل کا سیزن 2 بھی پہلے سیزن کی طرح 14 ہفتوں پر محیط ہوگا۔ ہر ہفتے نئے پرفارمنسز اور ہر ووٹ فیصلہ کرے گا کہ کون آگے بڑھے گا اور کس کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔

ابھی شو کی ریلیز ڈیٹ اور نشر ہونے کا شیڈول جاری نہیں کیا گیا لیکن انتظار جلد ختم ہونے والا ہے کیونکہ آفیشل اعلان کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

Related Posts