اگر آپ کے اسمارٹ فون کے بیک پر ایک سیب کا لوگو (logo) موجود ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پاس آئی فون موجود ہے مگر شاید آپ یہ نہیں جانتے کہ اس فون کے بیک پر موجود Appleلوگوں کیا امور انجام دیتا ہے۔
دنیا بھر میں کروڑوں افراد ایپل کے آئی فون کے مختلف ماڈلز اپنے پاس رکھتے ہیں، مگر بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ آئی فون کا لوگو درحقیقت ایک بٹن کا کام بھی کر سکتا ہے۔
ویسے یہ کوئی حقیقی نہیں بلکہ ورچوئل بٹن ہے مگر یہ بہت کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔
اس بٹن کا استعمال آئی او ایس 14 یا اس سے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے آئی فون ماڈلز پر ممکن ہے،آئی فونز کے اس فیچر کو بیک ٹیپ (back tap) کہا جاتا ہے۔
اس فیچر کے حوالے سے معلومات نہ رکھنے کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ ایپل لوگو کو بٹن کے طور پر استعمال کرنے کے لیے اسے ان ایبل کرنا ہوتا ہے۔
اس مقصد کے لیے آئی فون سیٹنگز میں جائیں اور وہاں Accessibility پر کلک کریں۔
Accessibility میں ٹچ مینیو میں جاکر نیچے اسکرول کریں (وہاں سب سے آخر میں) اور بیک ٹیپ آپشن پر کلک کریں۔
وہاں آپ کے سامنے ڈبل ٹیپ یا ٹرپل ٹیپ آپشنز آئیں گے جن میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔
اس بٹن کو آپ مختلف کاموں میں سے کسی ایک کے لیے مختص کر سکتے ہیں جیسے لاک اسکرین، میوٹ، نوٹیفکیشن سینٹر، اسکرین شاٹ،ایپ سوئچر، کنٹرول سینٹر، ہوم، اسپاٹ لائٹ، والیوم ڈاؤن، والیوم اپ، کیمرا اور دیگر۔
مزید پڑھیں:والدین کیلئے اچھی خبر، سوشل میڈیا نیٹ ورکس کی کم عمر صارفین کیلئے اہم تبدیلیاں
آپ ایپل کے اس ورچوئل بٹن کے لیے کسی ایک چیز کو متحرک کر سکیں گے، اب وہ کیمرا ہو یا کچھ اور، اس کا فیصلہ آپ کو خود کرنا ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








