ممبئی: بھارتی ٹاپ کلاس اسپنر ایشون پاکستانی بولنگ اٹیک کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔
بھارتی اسپنر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ چند میچز غیر معمولی رہے ہیں جب کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور بلاک بسٹر میچ ہوگا۔
بھارتی اسپنر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ متوازن ہوگا کیونکہ پاکستان کے پاس ایک کوالٹی پیس اٹیک موجود ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023 کا آغاز5 اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:حارث رؤف کی قربانی کا جانور کاٹتے ہوئے ویڈیو وائرل
پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈولڈ ہے۔دونوں ملکوں کے کرکٹ شائقین کی دل دھڑکنیں اس میچ کو لے کر تیز ہوچکی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








