امریکہ کی مشہور و معروف تاریخی درسگاہ ہارورڈ یونیورسٹی نے اپنی پروفیشنل اینڈ لائف لانگ لرننگ ویب سائٹ پر متعدد مفت آن لائن کورسز پیش کیے ہیں جو دنیا بھر کے طلبہ، پروفیشنلز اور علم کے شائقین کیلئے دستیاب ہیں۔
یہ کورسز مختلف شعبہ جات میں تقسیم کیے گئے ہیں جن میں بزنس، سائنس، ہیلتھ اینڈ میڈیسن، ہیومینیٹیز، کمپیوٹر سائنس، ڈیٹا سائنس، تعلیم و تدریس، سوشل سائنسز، ریاضی اور تھیولوجی شامل ہیں۔
اہم خصوصیات:
تمام کورسز آن لائن دستیاب ہیں تاہم بعض کورسز لائیو سیشنز کے ساتھ بھی ہیں۔
دورانیہ 1 ہفتے سے لے کر 15 ہفتے تک مختلف ہے۔
کورسز کی سطح ابتدائی، درمیانی اور ایڈوانسڈ شامل ہے تاکہ ہر سطح کے طلبہ استفادہ کر سکیں۔
ہر کورس مفت رجسٹریشن کے ساتھ دستیاب ہے اور اسٹوڈنٹس کو اپنے وقت کے مطابق سیکھنے کی سہولت حاصل ہے۔
مفت کورسز
American Government: Constitutional Foundations – امریکی آئین اور ابتدائی امریکی سیاست کے بارے میں سیکھیں۔
Data Science: Building Machine Learning Models – مشین لرننگ ماڈلز بنانے کی عملی تربیت۔
Shakespeare’s Hamlet: The Ghost – شیکسپیئر کے مشہور ڈرامے ہیم لیٹ میں موجود پراسرار کردار کا تجزیہ۔
Humanitarian Response to Conflict and Disaster – جدید انسانی ہمدردی کے پروگرامز اور ایمرجنسی ریسپانس کی تعلیم۔
تعلیمی اور سماجی اثرات
یہ کورسز نہ صرف ذاتی ترقی میں مددگار ہیں بلکہ پروفیشنلز کو اپنی مہارتیں بڑھانے، دنیا بھر میں تعلیمی معیار کے مطابق سیکھنے اور کیریئر میں ترقی کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
رابطہ اور رجسٹریشن:
تمام مفت کورسز PLL ہارورڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ https://pll.harvard.edu/catalog/free پر دستیاب ہیں۔ صارفین اپنی دلچسپی کے شعبے کے مطابق کورس منتخب کر کے فوراً رجسٹر کرسکتے ہیں۔
یہ اقدام تعلیمی مواقع کو ہر کسی کے لیے قابل رسائی بنانے کی جانب ہارورڈ یونیورسٹی کا اہم قدم ہے اور علم کے خواہشمند طلبہ کے لیے سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








