ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے بلوچستان کے ذہین اور قابل طلبہ کے لیے ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان کے طلبہ کو مقامی یونیورسٹیوں میں ایل ایل ایم سکالرشپس کے علاوہ بیرون ملک ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی اسکالرشپس دی جائیں گی۔
اہلیت کے شرائط:
درخواست دہندہ کے پاس بلوچستان کا ڈومیسائل اور معتبر لوکل سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔
ایل ایل ایم کے امیدواروں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 30 سال جبکہ پی ایچ ڈی امیدواروں کے لیے 35 سال ہے۔
امیدواروں کو ایل ایل بی اور ایل ایل ایم ڈگریاں کم از کم 50 فیصد نمبروں سے پاس کی ہوئیں ہونی چاہییں۔
ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ میں بھی کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنا لازم ہے۔
درخواست کا آخری تاریخ:
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 جنوری 2026 ہے۔
اس کے علاوہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کی یونیورسٹیوں اور اداروں میں ایل ایل بی ڈگری پروگراموں میں داخلے کیلئے لاء ایڈمیشن ٹیسٹ کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، درخواستوں کی آخری تاریخ 29 دسمبر 2025 ہے، جبکہ ٹیسٹ 25 جنوری 2026 کو ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








