کراچی میں کتا راج، پولیو ٹیم کی کارکن پر حملہ، خاتون ہسپتال منتقل

تازہ ترین

تازہ ترین

راج
(فوٹو: آن لائن)

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کتوں کا راج ہے، ایک آوارہ کتے نے پولیو ٹیم کی کارکن پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئیں۔ خاتون ورکر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کتوں کی بہتات عوام کی زندگی اجیرن کرنے لگی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں آوارہ کتے منڈلا رہے ہیں جن کی موجودگی میں خواتین اور بچوں سمیت عوام کی زندگی خطرے میں رہتی ہے۔

خاص طور پر کتے ک کاٹے سے ہونے والی ریبیز کی بیماری جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔ کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں خاتون ورکر کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوگئیں۔ خاتون کو کتے نے انسدادِ پولیو مہم کے دوران شکار بنایا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو فوری طور پر انڈس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ شہریوں نے سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کتوں کی بہتات کے پیش نظر عوام کیلئے حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔

Related Posts