ڈالر اور روپے کی آنکھ مچولی جاری! جانیں کرنسی مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسی کے تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

Foreign currency exchange rates in Pakistan, 5 September 2025
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کے نرخ میں معمولی رد و بدل دیکھنے میں آیا ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر آج 281 روپے 75 پیسے میں خریدا اور 281 روپے 90 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ 381 روپے 25 پیسے میں خریدا اور 384 روپے 25 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ یورو 332 روپے خرید اور 335 روپے 50 پیسے فروخت کے نرخ پر دستیاب ہے۔

دیگر اہم کرنسیوں میں یو اے ای درہم 76 روپے 90 پیسے خرید اور 77 روپے 90 پیسے فروخت، جبکہ سعودی ریال 75 روپے 65 پیسے خرید اور 76 روپے 25 پیسے فروخت میں دستیاب ہے۔

چینی یوآن کی قیمت 39 روپے 03 پیسے خرید اور 39 روپے 43 پیسے فروخت ریکارڈ کی گئی، اسی طرح کینیڈین ڈالر 205 روپے 80 پیسے خرید اور 212 روپے 80 پیسے فروخت جبکہ آسٹریلین ڈالر 185 روپے 55 پیسے خرید اور 190 روپے 55 پیسے فروخت میں دستیاب ہے اور جاپانی ین کی قیمت 1 روپے 87 پیسے خرید اور 1 روپے 97 پیسے فروخت کیا جا رہا ہے۔

انٹر بینک ریٹس (Interbank Rates)

اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کے درمیان لین دین میں امریکی ڈالر کی قیمت 280 روپے 65 پیسے خرید اور 281 روپے 15 پیسے فروخت ہے۔پاؤنڈ اسٹرلنگ 369 روپے 11 پیسے خرید اور 369 روپے 77 پیسے فروخت جبکہ یورو 324 روپے 42 پیسے خرید اور 325 روپے فروخت پر ریکارڈ کیا گیا۔

دیگر کرنسی؛

سعودی ریال: 74.84 خرید، 74.97 فروخت

یوآن: 39.80 خرید، 39.87 فروخت

سنگاپور ڈالر: 215.51 خرید، 215.90 فروخت

سویس فرانک: 348.16 خرید، 348.78 فروخت

ہانگ کانگ ڈالر: 36.23 خرید، 36.30 فروخت

تھائی بھات: 8.68 خرید، 8.70 فروخت

ماہرین کی رائے

مالی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں حالیہ استحکام وقتی ہے تاہم آئندہ چند ہفتوں میں بین الاقوامی ادائیگیوں اور درآمدات کے دباؤ کے باعث کرنسی مارکیٹ میں ہلچل متوقع ہے۔

Related Posts