سونا پھر سر چڑھ کر بولنے لگا! نئی قیمتوں نے خریداروں کو پریشان کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ رائٹرز)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے اور یہ نرخ سہہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے گزشتہ روز 10 نومبر 2025 کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 400 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 6 ہزار 337 روپے اضافے سے 368,530 روپے کا ہو گیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نئے نرخ کے مطابق 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت میں بھی 5 ہزار 551 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 37 ہزار 573 روپے کا ہوگیا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 115 روپے اضافے سے 5 ہزار 209 جبکہ فی 10 گرام چاندی 98 روپے اضافے سے 4,465 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 74 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی منڈی میں ایک اوسن سونا 4 ہزار 75 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

Related Posts