کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
فاریکس ڈیلز ایسوسی ایشن کے مطابق آج انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوکر 218 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا اور ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوکر 218 روپے 43 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا ہوکر 226 روپے پر بند ہوا۔
عوام کی تکالیف دیکھ کر پیٹرولیم لیوی نہ لگانیکا فیصلہ کیا۔ اسحاق ڈار
دوسری جانب وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں آئندہ ماہ نومبر سے قبل کمی بیشی نہیں کی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 31 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔
وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی سفارش کی تھی۔ ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی بھی سفارش کی گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








