گوگل کلاؤڈ کا کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کا نظام جلد لانے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

گوگل کلاؤڈ کا کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کا نظام جلد لانے کا فیصلہ
گوگل کلاؤڈ کا کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کا نظام جلد لانے کا فیصلہ

گوگل کلاؤڈ نے کوائن بیس کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت صارفین جلد ہی کرپٹو کرنسی کے ذریعے سے ادائیگی کرسکیں گے۔

گوگل کلاؤڈ پر یہ نظام سال 2023 میں متعارف کروادیا جائے گا، اس نئے پروگرام کے تحت صارفین کرپٹو کرنسی کے تحت گوگل کلاؤڈ پر ادائیگی کرینگے۔

گوگل کلاؤڈ کی کمپنی نے حال ہی میں ایک میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا کہ دورِ جدید میں ڈیجیٹل کرنسی کی قدر و اہمیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے لہٰذا اسی لیے ہمیں بھی ادائیگی کے طریقہ کار کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوگیا

کوائن بیس کے نائب صدر جم مگڈل نے کہا کہ کمپنی ڈیٹا سے متعلق ایپلی کیشنز کو ایمازون ویب سروس کلاؤڈ سے گوگل کلاؤڈ میں منتقل کرے گی جس پروہ برسوں سے انحصار کرتی تھی۔

ابتدائی طور پر گوگل کلاؤڈ صرف ویب 3 دنیا کے صارفین سے کرپٹو کے ذریعے سے ادائیگی وصول کرے گا تاہم ، بعد میں مزید صارفین کو بھی کرپٹو کرنسی کے ذریعے سے ادائیگی کرنے کی اجازت ہوگی۔

Related Posts