انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، اسٹاک مارکیٹ 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اچانک کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آج کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 85 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 95 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر ایک روپے 70 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

مل کر کام کرینگے، پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔وزیراعظم

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 463 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 45 ہزار 49 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

Related Posts