جوتوں کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 50 فیصد اضافہ ریکارڈ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ملک میں سالانہ بنیادوں پر جوتوں کی برآمدات میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں چمڑے کے جوتوں کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران چمڑے کے جوتوں کی برآمدات 50 فیصد اضافے کے بعد 2.75 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دوسری جانب گزشتہ مالی سال کے پہلے11ماہ میں چائے کی درآمدات پر 463.75 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجومالی سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13 فیصد کم ہے۔

Related Posts