زہرہ کو انصاف دیا جائے، خواتین کے خلاف گھریلو تشدد بند ہونا چاہئے۔فرح سعدیہ

تازہ ترین

تازہ ترین

زہرہ کو انصاف دیا جائے، خواتین کے خلاف گھریلو تشدد بند ہونا چاہئے۔فرح سعدیہ
زہرہ کو انصاف دیا جائے، خواتین کے خلاف گھریلو تشدد بند ہونا چاہئے۔فرح سعدیہ

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اور کمپیئر فرح سعدیہ نے صدف زہرہ نامی خاتون کے قتل پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زہرہ کو انصاف دیا جائے اور خواتین کے خلاف گھریلو تشدد اب بند ہونا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ فرح سعدیہ نے کہا کہ گھریلو تشدد بند کیا جائے اور جو لوگ خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے یا انہیں قتل کرتے ہیں، انہیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے چاہے وہ کوئی بھی ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی میں خاتون کی پراسرار موت پر سوشل میڈیا میں طوفان اٹھ کھڑا ہوا، صدف زہرہ نقوی نامی صحافی کی اہلیہ آج اپنے گھر میں مردہ پائی گئی۔

سینئر صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ علی سلمان علوی کی اہلیہ صدف زہرہ نقوی  مبینہ طور پر گھریلو تشدد کا شکار ہوئی، مرحومہ کی ایک دوست کے مطابق وہ ایک زبردست خاتون اور ایک سالہ بچی کی ماں تھیں۔

دوست کے  بیان کے مطابق اپنے گھر میں قتل کی گئی خاتون ایک ذمہ دار شہری تھیں جو سیاسی طور پر فعال اور باشعور تھیں جنہیں مبینہ طور پر ان کے شوہر علی سلمان علوی نے تشدد کرکے قتل کردیا۔

مزید پڑھیں: صحافی کی اہلیہ صدف زہرہ گھر میں مردہ پائی گئی

Related Posts