اسلام آباد ائیرپورٹ کی نجکاری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد ائیرپورٹ کی نجکاری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کیمٹی کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام آباد ائیرپورٹ کی نجکاری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کیمٹی کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن سمیت دیگر یونینز نے ائیرپورٹ کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام قائدین شریک ہوئے۔

حکومت ائیرپورٹ کو نجکاری کے عمل سے گزارنا چاہتی ہے جبکہ یونین رہنما اِس کے خلاف ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں تمام یونینز کے نمائندگان سمیت ایکشن کمیٹی قائدین نے شرکت کی اور ائیرپورٹ کی نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

یونینز کے قائدین نے کہا کہ ہم نے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں ائیرپورٹ ملازمین شریک ہوئے تاہم جوائنٹ ایکشن کمیٹی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کرسکتی ہے۔ ہم ائیرپورٹ شٹ ڈاؤن کردیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا اسلام آباد ائیر پورٹ کا اچانک دورہ

Related Posts