اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اسلام آباد ائیر پورٹ کا اچانک دورہ‘سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔
وزیر خارجہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر موجودہ وبائی چیلنج کے پیش نظر مسافروں کی اسکینگ کیلئے لگائے گئے سسٹم کا معائنہ کیا۔
. شاہ محمو د قریشی نے ائیر پورٹ پر قائم ہیلتھ کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا‘وزیر خارجہ نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز سے مسافروں کی ہیلتھ اسکینگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا اور موجودہ عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔
اس دوران وزیر خارجہ نے ایئرپورٹ پر قائم کیے گئے آیسولیشن روم کا بھی معائنہ کیا‘وزیر خارجہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافروں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔