امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو انتخابات جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورس جانسن کو اِس عظیم فتح کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ بورس جانسن کی فتح اور بریگزیٹ کے بعد امریکا اور برطانیہ نئے تجارتی معاہدے کے لیے آزاد ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ صورتحال مثالی ہے جبکہ دونوں ممالک کے معاہدے یورپی یونین معاہدے سے کئی گنا بڑے بھی ہوسکتے ہیں، جس کی بورس جانسن کو خوشی ہونی چاہئے۔
Congratulations to Boris Johnson on his great WIN! Britain and the United States will now be free to strike a massive new Trade Deal after BREXIT. This deal has the potential to be far bigger and more lucrative than any deal that could be made with the E.U. Celebrate Boris!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 13, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اب تک آنے والے نتائج کے مطابق بھاری اکثریت سے جیت رہے ہیں۔ حکمراں کنزرویٹو پارٹی کو اپوزیشن پر واضح برتری حاصل ہے۔
برطانیہ کا ایوان 650 سیٹوں پر مشتمل ہے جس میں سے 365 سیٹیں اب تک کنزرویٹو پارٹی نے جیتیں جبکہ اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی محض 203 نشستیں حاصل کرسکی۔
مزید پڑھیں: برطانوی وزیر اعظم کی انتخابات میں واضح اکثریت سے فتح
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








