اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام: 100 انڈیکس 40 ہزار 900 کی سطح پر بند

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام: 100 انڈیکس 40 ہزار 900 کی سطح پر بند
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام: 100 انڈیکس 40 ہزار 900 کی سطح پر بند

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ابتدا سے اختتام تک مجموعی طور پر  مثبت رجحان برقرار رہا ، جس کے باعث کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 40 ہزار 900 کی سطح پر بند ہوا۔ 

آج کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کا آغاز 40 ہزار 514 پوائنٹس سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 417 پوائنٹس کا اضافہ

کاروبار کے اختتام سے قبل کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 417پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 40 ہزار 931پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ 

بعد ازاں کاروبار میں معمولی سی مندی کے باعث محض 15 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس سے 100 انڈیکس 40 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 289.44پوائنٹس کی کمی سے40442.81پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس 40922پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں مندی سے 27 ارب روپے  ڈوب گئے

Related Posts