ہم نے نامناسب مواد پر 9 لاکھ سے زائد ویب سائٹس بند کردیں۔وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

تازہ ترین

تازہ ترین

ہم نے نامناسب مواد پر 9 لاکھ سے زائد ویب سائٹس بند کردیں۔وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی
ہم نے نامناسب مواد پر 9 لاکھ سے زائد ویب سائٹس بند کردیں۔وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے نامناسب مواد کے باعث 9 لاکھ سے زائد ویب سائٹس کو پاکستان میں کالعدم قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر بند کردیا ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کم از کم 9 لاکھ 33 ہزار 700 سے زائد ویب سائٹس کو قابلِ اعتراض، مخربِ اخلاق یا متعصبانہ مواد کے باعث بند کیا گیا۔ ان میں ایسی ویب سائٹس بھی شامل ہیں جن میں گستاخانہ مواد موجود تھا۔

خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ ریاست مخالف اور عدلیہ مخالف مواد کی حامل ویب سائٹس کو قانون کی خلاف ورزی کے باعث بند کیا گیا ہے جبکہ یہ اقدام پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ذریعے اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مخربِ اخلاق مواد کی حامل کم از کم 8 لاکھ 31 ہزار ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا جبکہ اس میں فرقہ وارانہ، نفرت انگیز اور ہتک آمیز مواد کی حامل ہزاروں ویب سائٹس بھی شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینراور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شکوہ کیا کہ جو جماعت حکومت میں ہے اس کے 200دفاتر بند پڑے ہوئے ہیں۔

ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز میں2 دسمبر کو  خواتین کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ اب کراچی کو قومی دھارے میں لانا ہوگا، ہم حکومت میں ہیں اور ہمارے دو سو دفاتر بند ہیں۔

مزید پڑھیں: ہمارے 200دفاتر ابھی بھی بند ہیں۔ خالد مقبول صدیقی

Related Posts