وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کو عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاک برطانیہ تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم بورس جانسن کو برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو مبارکباد
اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے ساتھ مل کر کام کرنے اور دونوں ممالک کے مابین تعاون کو وسعت دینے کا خواہش مند ہوں۔
وزیراعظم بورس جانسن کو برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیابی مبارک۔ میں انکے ساتھ ملکر کام کرنے اور دونوں ممالک کے مابین تعاون آگے بڑھانے کا منتظر ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 13, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو انتخابات جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بورس جانسن کو اِس عظیم فتح کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ بورس جانسن کی فتح اور بریگزیٹ کے بعد امریکا اور برطانیہ نئے تجارتی معاہدے کے لیے آزاد ہیں۔
اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اب تک آنے والے نتائج کے مطابق بھاری اکثریت سے جیت رہے ہیں۔ حکمراں کنزرویٹو پارٹی کو اپوزیشن پر واضح برتری حاصل ہے۔
برطانیہ کا ایوان 650 سیٹوں پر مشتمل ہے جس میں سے 365 سیٹیں اب تک کنزرویٹو پارٹی نے جیتیں جبکہ اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی محض 203 نشستیں حاصل کرسکی۔
مزید پڑھیں: برطانوی وزیر اعظم کی انتخابات میں واضح اکثریت سے فتح
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








