واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے معاملات اگلے ہفتے طے پا جائیں گے۔ امریکا غزہ کے معاملے پر بات چیت کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ہم دوحہ میں حماس اور اسرائیل کے مابین مذاکرات میں تعطل کے باوجود بھی پر امید ہیں کہ آئندہ ہفتے تک جنگ بندی کے سلسلے میں پیشرفت ہوگی۔ ہم غزہ پر مذاکرات کر رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آئندہ حد تک غزہ جنگ بندی کا معاملہ کافی حد تک حل ہوجائے گا۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان کرتے ہیں۔
کلب ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف سے گزشتہ ماہ امریکا نے 25ارب ڈالر کی کمائی کی۔ یکم اگست سے نئے ٹیرف کے نفاذ کے ساتھ ہی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔
یاد رہے کہ 2 سال قبل 7اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل نے غزہ میں بے رحمی سے عام شہریوں کا قتلِ عام کیا اور غزہ پر حملوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 57ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








