ایلون مسک کی کمپنی نے گروک کی جارحانہ پوسٹس پر معافی مانگ لی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایلون مسک
(فوٹو: آن لائن)

امریکی صدر کے سابق سینئر ایڈوائزر ایلون مسک کے اسٹارٹ اپ ایکس اے آئی نے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ گروک کی شائع کردہ جارحانہ پوسٹس پر معذرت کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکس اے آئی کا کہنا ہے کہ سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کا مقصد یہ تھا کہ گروک چیٹ بوٹ انسان کی طرح کام کرسکے، تاہم گروک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹس میں نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کی تعریف کی جس نے دوسری جنگِ عظیم میں یہودیوں کا قتلِ عام کیا تھا۔

یہود نواز امریکی عوام نے ہٹلر کی تعریف کرنے پر غم و غصے کا اظہار کیا جس پر ایکس نے بعض پوسٹس کو کئی گھنٹوں بعد حذف کردیا۔ ترجمان ایکس اے آئی کا کہنا ہے کہ ہم گروک کے خوفناک رویے کے باعث دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتے ہیں۔

ایکس اے آئی کا ماننا ہے کہ چیٹ بوٹ سے ایک انسان کی طرح پوسٹ کا جواب دینے کا کہنے پر یہ تبدیلی آئی اور گروک سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ ان لوگوں کو ناراض کرنے سے خوفزدہ نہ ہو جو سیاسی طور پر درست ہیں، جس کا نتیجہ بھیانک پوسٹس کی صورت میں برآمد ہوا۔

گروک نے صارفین کے شدت پسندانہ خیالات پر حساس اور اثر پذیر رویے کا اظہار کرتے ہوئے صارفین کو مشغول رکھنے کی غرض سے غیر اخلاقی اور متنازعہ رائے پر مشتمل ردِ عمل کو جنم دیا، جس کے بعد سے یہ چیٹ بوٹ عوامی غم و غصے کا شکار ہے جسے سچا چیٹ بوٹ قرار دیا جارہا تھا۔

Related Posts