اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف فیصلے کی منظوری دیں گے۔ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے پیشِ نظر ابتدائی ورکنگ پلان تیار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوجائے گا جبکہ مٹی کے تیل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی ردوبدل کیا جائے گا۔
اب تک سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 74 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے کی کمی ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری کل بھجوائی جائے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پیش کیے جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نئی قیمتوں کی حتمی منظوری دیں گے جبکہ وزارتِ خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
نئی قیمتوں کا نفاذ آئندہ 15روز کیلئے عمل میں لایا جائے گا تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے حتمی منظوری کا اعلان سامنے آنے تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








