کراچی میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کیلئے سخت کارروائی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کے مطابق اب بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے جن کی حد 50 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔
نئے قانون کے تحت؛
موٹر سائیکل سوار کو بغیر لائسنس پکڑے جانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل (LTV) ڈرائیور پر 30 ہزار روپے جرمانہ لگایا جائے گا۔
ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل (HTV) ڈرائیور کے لیے جرمانہ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
یہ جرمانے پورے سندھ میں لاگو ہوں گے، اس کے علاوہ، سڑکوں پر حادثات کم کرنے کے لیے کراچی کی بڑی شاہراہوں پر نئی رفتار کی حدیں بھی مقرر کر دی گئی ہیں:
موٹر سائیکل اور LTV گاڑیاں زیادہ سے زیادہ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکیں گی جبکہ ہیوی گاڑیوں کے لیے حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے۔
ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں اسپیڈ مانیٹرنگ کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں جو خودکار طریقے سے خلاف ورزیوں کا ریکارڈ رکھیں گے۔
مزید یہ کہ 10 ہزار ہیوی گاڑیوں میں جی پی ایس ٹریکرز نصب کیے جا رہے ہیں جو TRACS سسٹم سے منسلک ہوں گے تاکہ ان کی نقل و حرکت پر حقیقی وقت میں نظر رکھی جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد ذمہ دار ڈرائیونگ کو فروغ دینا اور سڑکوں پر حادثات میں کمی لانا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








