لائسنس نہیں ہے؟ چالان کی فکر نہ کریں! اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شہریوں کیلئے شاندار سہولت

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی آسانی کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم میں ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے چیک پوسٹس پر لرننگ لائسنس جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

انسپکٹر جنرل کی ہدایت پر اب شہری دارالحکومت کے مختلف چیک پوسٹس پر لرنر پرمٹ فوراً حاصل کر سکتے ہیں۔سٹی ٹریفک افسر حمزہ ہمایوں نے بتایا کہ مہم کے دوسرے مرحلے میں زیرو پوائنٹ، فیض آباد، جی فورٹین اور فارن آفس چیک پوسٹس پر سہولت والی گاڑیاں کھڑی ہوں گی جہاں سے پرمٹ ملے گا۔

اسلام آباد ٹریفک حکام نے کہا کہ جو شہری بغیر لائسنس گاڑی چلا رہے ہوں گے انہیں موقع پر ہی پرمٹ دے دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کی اس مہم کے باعث اسلام آباد میں لائسنس یافتہ ڈرائیوروں کی تعداد 80 فیصد تک پہنچ گئی ہے جس سے سڑکوں پر نظم و ضبط بہتر ہوا اور حادثات میں واضح کمی آئی۔

پولیس نے دو ہزار سے زیادہ ڈرائیوروں کے کاغذات چیک کیے۔ پہلے صرف 56 فیصد ڈرائیوروں کے پاس لائسنس تھا جو اب بڑھ کر 80 فیصد ہو گیا یعنی اب زیادہ تر گاڑیاں تربیت یافتہ افراد چلا رہے ہیں۔

Related Posts