اکتوبر میں مہنگائی نے پھر سر اُٹھا لیا، ماہانہ شرح 1.83 فیصد تک جاپہنچی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

 اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد ہوا۔ اکتوبر میں  شہری علاقوں میں مہنگائی 1.54 فیصد اور دیہی علاقوں میں 2.26 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق  اکتوبر کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 58.64 فیصد، پیاز کی قیمت میں 18.71 فیصد   اور دیگر تازہ سبزیوں کی قیمت میں 12.22 فیصد اضافہ ہوا۔  شہری علاقوں میں بجلی کے نرخ 8.78 فیصد اور کرایہ 1.46 فیصد بڑھا۔ دیہی علاقوں میں ٹماٹر 47.87 فیصد، آٹا 8.27 فیصد مزید مہنگا ہوا ۔ اکتوبر کے دوران فی درجن انڈوں کی قیمت 5.83 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق  سالانہ بنیاد پر اکتوبر 2025 میں مہنگائی 6.24 فیصد ریکارڈ کی گئی، شہری علاقوں میں سالانہ مہنگائی کی شرح 6.00 فیصد ریجارڈ کی گئی۔ اکتوبر کے دوران دیہی علاقوں میں 6.59 فیصد رہی، جبکہ  جولائی سے اکتوبر 2025-26 اوسط مہنگائی کی شرح 4.73 فیصد رہی۔

Related Posts