لاک ڈاؤن ختم کرنے میں جلد بازی نہ کی جائے، عالمی ادارہ صحت کاانتباہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Coronavirus crisis may get 'worse and worse and worse', warns WHO

جینوا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گھبریائسس نے اقوام عالم کو متنبہ کیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن ختم کرنے میں جلدبازی نہ کریں کیونکہ اس سے کورونا وائرس کے عالمی پھیلاؤ میں اضافہ ہوگا۔

ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ پابندی اٹھانے سے دوبارہ کورونا وائرس پھیل سکتا ہے اور اس کے معاشی اثرات مزید زیادہ ہو سکتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے مشورہ دیا ہے کہ تمام ممالک صحت عامہ کے بنیادی اقدامات کی مکمل حمایت کریں۔

انہوں  نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس وبائی مرض کے شدید معاشرتی اور معاشی انجام سے بخوبی واقف ہیں ،تمام ممالک کے لئے پابندیوں کے خاتمے اور اپنے معاشی اثرات کو کم کرنے کا حتمی طور پر بہترین طریقہ یہ ہے کہ وہ وائرس کامقابلہ کریں۔

عالمی سطح پر 10 لاکھ سے زیادہ کیسزکی تصدیق ہوچکی ہے ، جن میں کم از کم 55781 اموات ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس نے دنیا کو کساد بازاری کی طرف دھکیل دیا ہے، سربراہ آئی ایم ایف

ہاپکنز کے اعداد و شمار کے مطابق مہلک وائرس نے اب پوری دنیا میں کم از کم 1015509 افراد کو متاثر کیا ہے اور کم از کم 53195 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ اس وائرس سے اب تک دو لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Related Posts