اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں اور روایتی مٹھائیوں سے ناواقف ہیں تو آپ سچے پاکستانی نہیں ہوسکتے کیونکہ روشنیوں کا شہر کراچی اپنی دیگر خصوصیات کے ساتھ ساتھ میٹھے کی درجنون اقسام کیلئے بھی بہت مشہور ہیں جہاں لوگ گرما گرم گلاب جامن، ٹھنڈی ٹھار ربڑی اور میٹھے میٹھے رس گلے کھانا پسند کرتے ہیں وہیں نت نئی چیزیں میٹھی ڈشز بھی تیار کی جاتے ہیں ۔
ویسے تو پاکستان میں ایسی لاتعداد سویٹ ڈشز موجود ہیں جن کا نام سن کر ہی منہ میں پانی آجاتا ہے لیکن آج ہم بات کررہے ہیں دودھ دلاری کی ،دودھ دلاری کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف اشیاء شامل کی جاتیں ہیں جو کھانے والوں کو اپنی لذت کے سحر میں جکڑ لیتی ہیں ، یوں تو پورا سال تقریبات اور گھروں میں دودھ دلاری نہایت پسند کی جاتی ہے لیکن پاکستان میں موسم سرما میں دودھ دلاری زیادہ شوق سے کھائی جاتی ہیں۔

کراچی میں واقع المہران ربڑی اور سویٹ پرگزشتہ 30 سال سے شہر یوں کو اعلیٰ معیار کی دودھ دلاری پیش کی جارہی ہے ۔ دودھ دلاری اپنے نام سے ہی ایک خالص روایتی میٹھا ہونے کا تاثر پیش کرتی ہے اوراس کو ملک کے طول و عرض میں یکساں پسندیدگی حاصل ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








