پنجاب پیٹرولنگ پولیس کی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد، 2 ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب پیٹرولنگ پولیس کی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد، 2 ملزمان گرفتار
پنجاب پیٹرولنگ پولیس کی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد، 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی : پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ ضلعی افسر نے پولیس پارٹی کو شاباش دی ہے اور انعامات کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ‏پنجاب ہائی وے پیڑولنگ پولیس نے مسہ کسوال جہلم کے قریب گاڑی سے بڑی مقدار مین اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا ہے اور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پنجاب پیٹرولنگ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر گئی ہے ، حکام کو کہنا تھا کہ ان کو اطلاع ملی تھی کچھ شرپسند عناصر بڑی مقدار میں اسلحہ اسمگل کررہے جس کا مقصد پنجاب کے مختلف شہروں میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنا ہے۔

پولیس حکام کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے غیرقانونی اسلحے میں 12 عدد رائفل کلاشنکوف، 8 عدد پسٹل 30 بور اور 3500 گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9دن سے لاپتہ خاتون کا کچھ پتہ نہ چل سکا، پولیس حدود کے تنازعے میں اُلجھ گئی

راولپنڈی کے ضلعی افیسر گلفام ناصر وڑائچ نے پولیس پارٹی کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے شاباش دی ہے اور انعامات کا بھی اعلان کیا ہے۔

Related Posts