چترال کے علاقے ڈومیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک رہائشی مکان پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق برفانی تودے کی زد میں آنے والے گھر میں موجود تمام افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔
دوسری جانب خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے بے گھر خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے بروقت اقدامات کیے جس کے نتیجے میں تمام متاثرہ خاندانوں کو بحفاظت منتقل کر لیا گیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








