غزہ امن بورڈ میں شمولیت: کیا وزیراعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

وزیراعظم شہباز شریف وطن واپسی پر پاکستان کی غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے جو کراچی کی ترقی سے دلچسپی رکھتی ہے، پی پی پی سندھ میں برسر اقتدار بڑی جماعت ہے۔ دونوں جماعتوں کو بات کرنے کا حق ہے۔

گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایم کیو ایم  کی دلچسپی کراچی میں زیادہ ہے اور کراچی کے بلدیاتی نظام اور ترقی کیلئے ایم کیو ایم ہمیشہ اپنا نکتہ نظر رکھتی ہے۔ اس پر دونوں جماعتوں کا اختلاف بھی ہوتا ہے۔ ایم کیو ایم نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی صرف تجویز دی لیکن اس پر بحث نہیں ہوئی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے 18ویں ترمیم کو ناسور کہا۔ جب تک مسلم لیگ (ن) کی قیادت اس پر کوئی فیصلہ نہ کرے یا پالیسی نہ دے تو انفرادی اعتبار سے اس پر بات نہیں ہوسکتی۔ انتظامی معاملات میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ سندھ حکومت بھی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختلاف کرنا اپوزیشن میں بیٹھے ہوئے افراد کا کام ہے اور اختلاف کے ذریعے ہی کارکردگی زیر بحث لائی جاتی ہے۔ یہی جمہوریت کا حسن ہے۔ جمہوریت میں بات چیت ہوتی ہے۔ اپنا مؤقف ثابت کرنے کی بھی اجازت ہونی چاہئے لیکن اپنا مؤقف دوسرے پر مسلط کرنے کی نہیں۔

Related Posts