ڈبل سواری بند، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو ڈرون کے ذریعے پکڑا جائے گا، حکومت کا سخت اقدام

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈرون سے نگرانی، فوٹو بلوم پاکستان

شہر قائد میں  موٹر سائیکل کی ڈبل سواری  پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ، جس کے  مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری  پر  پابندی یکم جنوری تک ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے تحت شہر میں اسلحےکی نمائش  اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کے لیے ڈرون کیمرے اڑانےکا  بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی میں پہلی مرتبہ ہوائی فائرنگ کی  روک تھام کے لیے ڈرون اڑائے جائیں گے۔ لیاقت آباد، شریف آباد، عزیز آباد، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں ڈرون اڑانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی ویڈیو ریکارڈ  کرکے مقدمہ  درج کیا جائے گا۔

Related Posts