کراچی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے سال 2026 کے سالانہ امتحانات کے لیے باقاعدہ طلبہ کے ایڈمٹ کارڈز جاری کر دیئے ہیں جن کا تعلق سائنس، کامرس اور آرٹس گروپس سے ہے۔
بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ ایڈمٹ کارڈز ان کے سرکاری آن لائن پورٹل admitcard.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں جہاں طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ امتحانات سے قبل اپنے کارڈز ڈاؤن لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کریں۔
حکام کے مطابق یہ اقدام سندھ حکومت کی ہدایات کے مطابق کیا گیا ہے جبکہ اس وقت بورڈ چیئرمین کی عدم موجودگی میں انتظامی امور کو اسی تناظر میں چلایا جا رہا ہے۔
بورڈ نے امیدواروں کو تاکید کی ہے کہ وہ بروقت اپنے ایڈمٹ کارڈز ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی طالب علم کو ایڈمٹ کارڈ کے حصول میں دشواری پیش آئے تو وہ متعلقہ بورڈ دفاتر سے رابطہ کر کے رہنمائی حاصل کر سکتا ہے۔
واضح کیا گیا ہے کہ بغیر درست ایڈمٹ کارڈ کے کسی بھی امیدوار کو امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔
مزید معلومات اور تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے طلبہ کو institute.biek.edu.pk وزٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








