ڈاکٹر عبدالقدیر خان میرے لیے ایک متاثر کْن شخصیت تھے، شعیب اختر

تازہ ترین

تازہ ترین

ورلڈ کپ 2011 نہ کھلا کر ٹیم مینجمنٹ نے میرے ساتھ زیادتی کی، شعیب اختر
ورلڈ کپ 2011 نہ کھلا کر ٹیم مینجمنٹ نے میرے ساتھ زیادتی کی، شعیب اختر

اسلام آباد:پاکستان کے محسن اور عظیم سائنسدان کی اچانک موت پر اہل وطن رنجیدہ ہیں، ایسے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ڈاکٹر قدیر اْن کا ساتھ نہ دیتے تو آج وہ کہیں بیابان میں ہوتے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ڈاکٹر قدیر کے ہمراہ ایک یادگار تصویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں وہ کسی میچ کے بعد گروپ فوٹو میں موجود ہیں۔ڈاکٹر قدیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان میرے لیے ایک متاثر کْن شخصیت تھے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈ کی تیاریاں جاری

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کیلئے میچ کھیلنے کے بعد ماضی میں لی گئی یادگار تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے تھے، اگر ڈاکٹر قدیر اور کے آر ایل کی ٹیم نہ ہوتی تو میں آج کہیں بیابان میں ہوتا۔

Related Posts