آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈ کی تیاریاں جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈ کی تیاریاں جاری
آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈ کی تیاریاں جاری

لاہور: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں قومی اسکواڈ کا لاہور میں مسلسل دوسرے روز ٹریننگ سیشن جاری رہا، جس کے دوران کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ابتدائی وارم اپ سیشن کے بعد قومی کھلاڑیوں کا 40 منٹ طویل فیلڈنگ سیشن کرایا گیا۔ کھلاڑیوں نے ہائی اور لو کیچنگ پریکٹس کے علاوہ گراؤنڈ فیلڈنگ کی مشقیں بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیں 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک گروپ میں شامل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں کون کون سے کھلاڑی حیران کن طور پر شامل ہوئے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فی الحال کھلاڑیوں کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں نیٹ سیشن کرایا جارہا ہے ، قومی اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن شام 5 بجے تک جارہا۔

واضح رہے کہ 8 اکتوبر کو  چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعلان کیا تھا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور حیدر علی کوپندرہ رکنی قومی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ان کے علاوہ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے پندرہ رکنی اسکواڈ کاحصہ بنالیا گیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

Related Posts