آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک گروپ میں شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک گروپ میں شامل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک گروپ میں شامل

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے پہلے راؤنڈ کےلیے 12 سپر ٹیموں کے دو گروپس کا اعلان کردیاہے۔ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے انعقاد کے لیے باقاعدہ گروپ بندی جاری کردی گئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب  سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت سے منتقل کرکے متحدہ عرب امارات اور عمان کو دے دی گئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر کو شروع ہوگا اور 14 نومبر 2021 کو اختتام پذیر ہوگا۔

پہلے مرحلے کے لیے ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 12 ٹیموں کو 6،6 کے دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت سپر 12 کے گروپ ٹو میں شامل ہیں، جہاں ان کے علاوہ نیوزی لینڈ، افغانستان اور پہلے مرحلے سے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیمیں شامل ہوں گی۔

سپر 12 کے گروپ ون میں ایک روزہ کرکٹ کی عالمی چمپیئن انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور پہلے مرحلے سے آنے والی دو ٹیمیں شامل ہوں گی۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے لیے 8 ٹیموں کو دو گروپس میں شامل کیا گیا ہے۔  گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور نیمیبیا کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ پہلے مرحلے کے گروپ بی میں بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور میزبان عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

آئی سی سی کے قائم مقام چیف ایگزیکٹیو جیف ایلارڈیس کا کہنا تھا کہ گروپس میں کئی شان دار میچ رکھے گئے ہیں اور ہمارے شائقین اسے محظوظ ہوں گے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی بنیادی طور پر 2020 کے اواخر میں آسٹریلیا میں شیڈول تھا لیکن کورونا وائرس کی عالمی تباہ کاریوں کے نتیجے میں نہ ملتوی کیا گیا بلکہ اگلے میزبان بھارت کو اس کا انتظام دیا گیا۔

بھارت میں 2021 میں ہی ہونا تھا لیکن وہاں اپریل اور مئی میں کورونا کیسز کی شرح میں بے انتہا اضافہ ہوگیا تھا جس کے باعث ورلڈ کپ کے انعقاد پر خدشات کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں پائیدار امن کے لیے عالمی برادری کی شمولیت ضروری ہے، وزیراعظم عمران خان

Related Posts