سوشل میڈیا صارفین کا کینسرکے باوجود کورونا کیخلاف جنگ پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو خراج تحسین

تازہ ترین

تازہ ترین

Dr Yasmin Rashid hailed for fight against COVID-19 despite cancer battle

لاہور: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے کینسر کے باوجود کورونا وائرس سے لڑنے پر سوشل میڈیا نے بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی پانچ ماہ قبل چھاتی کے کینسر کی سرجری ہوئی تھی،علاج کامیاب رہا اور وہ بہترحالت میں ہیں لیکن کیمو تھراپی سے گذر رہی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا کی صورتحال اور دستیاب اور مطلوبہ سہولیات کی صورتحال کا جائزہ لیا اوروزیر صحت نے نظام کی صلاحیت اور کورونامریضوں کے لئے مزید بستروں کی دستیابی کا بھی معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں:مکمل لاک ڈاؤن سے بچناہے توایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ کا عوام کو انتباہ

اپنی طبی حالت کے باوجود 70 سالہ خاتون کو وبائی امراض کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے دن رات انتھک محنت کرتے دیکھا گیا۔


 

سوشل میڈیا صارفین نے کینسر لڑتے ہوئے کورونا وائرس کیخلاف جدوجہد پران کے اقدامات کی تعریف کی ۔

Related Posts